بیلتنگڈی 19 / اپریل (ایس او نیوز) پالتو کتے کے اچانک حملے کی وجہ سے پورنیما پربھو نامی خاتون شدید زخمی ہونے کا واقعہ منڈاجی گرام میں پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ پورنیما جب ہمیشہ کی طرح اپنے گھر میں باندھے ہوئے کتے کی زنجیر کھولنے کے لئے آگے بڑھی تو کتے نے غیر متوقع طور پر اس پر حملہ کر دیا۔ مشتعل کتے نے پورنیما کی گردن، سر اور ہاتھ سمیت جسم پر 20 سے زائد مقامات پر کاٹ ڈالا۔ شدید زخمی حالت میں پورنیما کو علاج کے لئے منگلورو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔